لٹیروں کی پارٹیاں ڈاکوؤں سے بھتہ وصول کرتی ہیں،اعجا ز چوہدری

  لٹیروں کی پارٹیاں ڈاکوؤں سے بھتہ وصول کرتی ہیں،اعجا ز چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام پارٹیوں کی فنڈنگ کافیصلہ ایک ساتھ کرنے سے دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہو جائے گا، اب لگ پتا جائے گاکہ کون کون پارٹی فنڈنگ کے نام پرمنی لانڈنگ کرتا رہا ہے،پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس آڈٹڈ بھی ہیں اور نوٹیفائیڈ بھی یہ پاکستان کی واحد پارٹی جو باقاعدہ فنڈ ریزنگ کرتی ہے جبکہ(ن) لیگ اورپیپلز پارٹی فنڈ ریزنگ نہیں کرتیں اپنے پارٹی اکاؤنٹس کومنی لانڈرنگ کے لئے استعمال کرتی ہیں،لٹیروں کی پارٹیاں ڈاکوؤں سے بھتہ وصول کرتی ہیں، تحریک انصاف کے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے فارن فنڈنگ کیس میں واضع فرق ہے،پی ٹی آئی نے ہمیشہ شفافیت کو یقینی بنایا ہے۔انہوں نے کہاکہ امپورٹڈحکومت کے آتے ہی شریف اور زرداری خاندان کیسز، یافتہ مجرموں، برضمانت ملزموں،منی لانڈررز اور فراڈیوں کی موجیں ہوگئیں۔

،شوباز شریف کی ڈرامے بازیاں عروج پر ہیں ہر طرف چوروں کو کلین چٹ دی جارہی ہے ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے اداروں کوذاتی غلام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،عام آدمی مزید مہنگائی،لوڈ شیڈنگ اور بے یقینی میں دھنس گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم صفدر کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر گھنٹوں میں نیب کو نوٹس جاری کر دیاگیا ہے اور 25اپریل کوسماعت مقر ر کر دی گئی ہے وہ پوچھتی ہے کہ جس کامجرم باپ بیماری کے بہانے ملک سے فرارہوگیا،برضمانت مجرم بیٹی واپس کیسے آئیگی؟۔