امپورٹڈ حکومت کے سازشی ٹولے کو شکست دیں گے،دیوان
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ممبر کشمیر قانون سازاسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہاہے کہ تحریک انصاف امپورٹڈ حکومت کے سازشی ٹولے کوہر میدان میں عبرتناک شکست سے دوچار کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے، پاکستانی قوم با شعور ہے اور وہ سازش کے ذریعے آنے والی امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں وہ گز شتہ روز پارٹی آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کوحقیقی معنوں میں آزادی دلانے کیلئے فیصلہ کن جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ہر کسی کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگاتحریک انصاف کے رہنما اور کارکنان ملک کی خود مختاری کی جدوجہد کے ساتھ ساتھ آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں بھی کریں۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی عوام ملک کی خود مختاری کی جدوجہد میں عمران خان کے شانہ بشانہ ہیں۔، لاکھوں کارکنان اور عوام اانکی کی ایک کال کے منتظر ہیں اور آپ کی قیادت میں عظیم جدوجہد کرنے کیلئے بیتاب ہیں۔
