تشدد کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کاحکم
لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ تصور اقبال نے میجر حارث پر تشدد کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کاحکم دیدیا اظہر ندیم، علی رضا، محمد حسین اور اقبال کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا دوران سماعت سی آئی اے کے تفتیشی افسر نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا اور مذکورہ بالاحکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،ملزمان اب تک سی آئی اے کی تحویل میں گیارہ روزہ جسمانی ریمانڈ کاٹ چکے ہیں،مسلم لیگ (ن) کے راہنما خواجہ سلمان رفیق اور حافظ نعمان ضمنی میں نامزد ہونے کے بعد شامل تفتیش ہو ئے،تفتیشی افسر نے عدالت کوبتایا کہ خواجہ سلمان رفیق اور حافظ نعمان کے ڈرائیور اور گارڈ نے میجر حارث کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان کے ایماء کے بغیر ملازمین تشدد نہیں کرسکتے،تھانہ گارڈن ٹاؤن پولیس نے ڈرائیور اور گارڈ سمیت دیگر پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
