ایم پی اے آسیہ امجد کے بیٹے کی اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دائر
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے کیس میں بے ہوش ہونے والی ایک ایم پی اے آسیہ امجد کے بیٹے نے اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی عدالت نے پولیس سے 10 مئی تک رپورٹ طلب کرلی یہ درخواست حمزہ شہباز اور آئی جی پنجاب کے خلاف دائر کی گئی ایڈیشنل سیشن جج لیاقت علی رانجھا کی عدالت میں دائر کی گئی ہے،درخواست گزار عبدالوسیع (بیٹا)کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ ایوان میں اہلکار حمزہ شہباز کی ایما پر آئے، والدہ کے سر اور جسم میں زخم آئے، حالت تشویشناک ہے عدالت سے استدعاہے کہ مذکورہ بالاافراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کاحکم دیاجائے،عدالت نے مذکورہ بالاحکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
