خاتون کوفائرنگ کرکے زخمی کرنیوالا سابق شوہر تاحال گرفتار نہ ہوسکا

  خاتون کوفائرنگ کرکے زخمی کرنیوالا سابق شوہر تاحال گرفتار نہ ہوسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کی حدود میں سابق شوہر کے ہاتھوں فائرنگ سے زخمی ہونیوالی خاتون کے ملزمان 15 روز گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہوسکے متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ملزمان علاقے میں دندناتے پھر رہے ہیں اور اسے جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں  ایف آئی آر کے متن کے مطابق فیروزوالہ کی رہائشی خاتون اپنی بہن کے گھر جا رہی تھی کہ راستے میں اسکا سابقہ شوہر عدنان اور دوست وارث نے رستہ روکا خاتون کے بھاگنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون کی ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گئی ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا متاثرہ خاتون نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ 

مزید :

علاقائی -