موجودہ سیاسی صورتحال کی پیش نظر عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے
اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان (آج) پنجاب کا دورہ کریں گے جس دوران صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ عمران خان کے دورہ پنجاب کے دوران وہ اہم اجلاس کی سربراہی بھی کریں گے جبکہ ان کی پارٹی رہنماوں، کارکنوں اور وکلا سے بھی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اتوار کو اعلان کیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین 10 مئی کو ملتان میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے ملتان کے بابر چوک پر پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان سے منتخب اراکین اسمبلی نے اپنا ضمیر نہیں بیچا اور موجودہ سیاسی بحران میں سابق وزیراعظم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے اختر ملک کی تعریف کی، میاں طارق عبداللہ اور حاجی سلیم وہ قانون دان ہیں جنہوں نے قوم کے ووٹ کو عزت دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ 10 مئی کو عمران خان کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دیں، انہوں نے مزید اعلان کیا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمران خان
