جماعت اسلامی کا آئندہ انتخابات میں کسی پارٹی سے اتحاد نہ کرنیکا فیصلہ

  جماعت اسلامی کا آئندہ انتخابات میں کسی پارٹی سے اتحاد نہ کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(شہزاد ملک) جماعت اسلامی کی مرکزی شوری نے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جماعت اسلامی آیندہ الیکشن میں پی ٹی آئی،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سمیت کسی بھی جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں کرے گی بلکہ جماعت اسلامی اپنے ہی انتخابی نشان پر ہر حلقہ سے الیکشن لڑے گی البتہ مقامی حلقوں کی صورت حال کے مطابق کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا آپشن جماعت نے کھلا رکھا ہے اور یہ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کسی بھی پارٹی کے ساتھ جماعت کی مقامی لیڈر شپ حلقہ کی صورت حال کے مطابق کرے گی،اس سلسلے میں ”پاکستان“ سے خصوصی بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما فرید پراچہ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی مرکزی شوری الیکشن میں کسی بھی جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد کرنے کے حوالے سے غور و غوص کر چکی ہے جس میں اتفاق رائے سے یہ فیصلہ ہو گیا تھا کہ جماعت کو کسی بھی جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں کرنا چاہیے بلکہ اپنی ایک الگ شناخت جو کہ اب تک کی ساری صورت حال میں جماعت نے برقرار رکھی ہے اس کے مطابق ہی ہمیں آئندہ بھی اپنی اسی الگ شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے الیکشن میں جانا چاہیے۔  
جماعت اسلا،ی

مزید :

صفحہ اول -