سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے  ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 5ملین ہوگئی 

   سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے  ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 5ملین ہوگئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(افضل افتخار) سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر دْنیائے کرکٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہوگئے چاہنے والوں سے اکثر رابطے میں  رہنے کی وجہ سے ان کی  سوشل میڈیا پر مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ سابق فاسٹ کے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 5 ملین یعنی 50 لاکھ ہوگئی ہے جو یقینا کسی بھی کھلاڑی کے لئے بہت اعزاز کی بات ہے۔اس موقع پر شعیب اختر نے اپنی ٹوئٹر فیملی کے لیے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ ہم آج ٹوئٹر پر 5 ملین کی فیملی ہیں، آپ سب کی محبتوں کا شکریہ یہ سب میرے چاہنے والوں کی محبت ہے جو مجھ سے اتنا پیار کرتے ہیں دوسری جانب اگرسابق فاسٹ بولر کے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک نظر ڈالیں تو انہوں نے خود صرف 31 ٹوئٹر صارفین کو فالو کیا ہوا ہے دوسری جانب دیگر پاکستانی کرکٹرز میں سابق کپتان سرفرازاحمد کے ٹوئٹر پر فالو وورز کی تعداد2 ملین ہوچکی ہے باؤلر محمد حارث کی47 کے فالوورز، سابق فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کے فالوورز کی تعداد2.6 ملین، شاہین شاہ آفریدی924.5k فالووورز ہیں  جبکہ شاہد خا ن آفریدی 1.6 ملین کپتان بابر اعظم3.2 ملین، امام الحق 510.5  کے فالوورز  حسن علی کے 1.8 ملین شعیب ملک کے 3.3 ملین اظہر محمود کے فالوورز کی تعداد1 ملین پہنچ چکی ہے جبکہ آل راؤنڈر محمد حفیظ کے3.5 ملین فالوورز کے قریب پہنچ چکے ہیں جبکہ اگر پی سی بی کے چیئرمینوں کے فالوورز کی بات کی جائے تو اس وقت چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کے فالووورز کی تعداد3.3 ملین ہوچکی ہے جبکہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بھی اس دوڑ میں ان کے برابر ہیں۔
شعیب اختر 

مزید :

صفحہ اول -