نوشہرہ میں انتظامیہ کی کارروائی،کم وزن روٹی فروخت کرنیوالا گرفتار
نوشہرہ(بیورورپورٹ)چیف جسٹس پشاور ہایکورٹ قیصر رشید خان, وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان اور کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نوشہرہ گرانفروشی اور ناجاز منافع خوری کیخلاف سحری کے اوقات میں بھی بھرپور متحرک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مس وزیر کی نوشہرہ کینٹ میں سحری کے اوقات میں کم وزن روٹی فروخت کرنیوالے نانبائیوں کیخلاف کارروائی،کارروائی کے دوران مجموعی طور پر درج زیل دوکانوں شالیمار،جبار،رضامہمند، عامرخان، مکرم،قریشی نان،اصغر،شالیمار،مہمند،صوابی،رضا اور حاجی جہانزیب کے دوکانوں میں حکومتی مقررہ کردہ وزن اور نرخوں کا جائزہ لیا گیا۔مقرر شدہ سرکاری وزن سے کم میں روٹی فروخت کرنے پر ایک نانبائی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دو نانبائیوں کو وزن بہتر کرنے کے حوالے سے وارننگ جاری کردی گئی ہے ان گرفتار نانبائی کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
