24دن گزر گئے صوبہ پنجاب بغیر حکومت کے چل رہا ہے، عطاء تارڑ
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماعطاء تارڑ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوبیس دن ہوگئے ہیں پنجاب کا صوبہ بغیر حکومت کے چل رہا ہے،یہ پنجاب سے بدلہ لیا جارہا ہے،کیونکہ پنجاب نے عمران خان حکومت کو مینڈیٹ نہیں دیا تھا،ایک افرا تفری کا عالم میں فائلیں روکی ہیں کام نہیں ہورہا،عمران خان اور انکا گورنر ضد پر آڑے ہوئے ہیں،وہ اس صوبے کو آ ئینی بحران پیدا کر رہے ہیں،یہ لوگ تقریب حلف برداری نہیں ہونے دے رہے،منتخب وزیر اعلی کا حلف کروایا جائے عدالت نے آڈر کیا ہے،عدالت عالیہ کے احکامات پر بھی عملدار نہیں کروایا جا رہا،انہوں نے مزید کہا کہ یہ گورنر نے چار دن کیلئے آئین شکنی کی،آج بھی گورنر اپنی ضد پر آڑا ہوا ہے،تاریخ میں گورنر سیاہ ترین نام میں لکھا جائے جنہوں نے اس ملک کا آئین توڑنے والوں میں سرفہرست ہوگا،ہم نے قانون ہاتھ میں نہیں لیا ہم چاہتے ہیں کہ آئین کا تحفظ ہو بالادستی ہو۔
عطا تارڑ
