الخدمت کے تحت یتیم بچوں کو عید کی شاپنگ آج کروائی جائے گی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت اپنے زیر کفالت 1200 باہمت یتیم بچوں کو عید الفطر کی خوشیوں میں شریک کر نے کے لیے آج 26اپریل بروز منگل صبح 11بجے شاپنگ کروارہی ہے۔عید کی شاپنگ کے پہلے مرحلے میں 400یتیم بچوں کو گلستان جوہر کے قریب واقع شہر کے بڑے سپراسٹور میں شاپنگ کروائی جائے گی۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن میڈیا سے خصوصی بات چیت کریں گے،جبکہ معروف مزاحیہ اداکارایازخان،ٹیسٹ کرکٹر میرحمزہ اور دیگر شخصیات سپر اسٹور کادورہ کریں گی اور بچوں سے ملاقات کریں گی۔
