بڈھ بیر میں نوجوان کی خودکشی کی کوشش ناکام
پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے نو احی علا قے بڈ ھ بیر میں والد سے زبا نی تکراربیٹے نے خو د کو پستول سے گو لی ما ر کر زخمی کر دیا۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز مجرو ح گل بخت ولد بھار سکنہ شیخان مشتر زئی نے رپو رٹ درج کرا تے ہو ئے بڈ ھ بیر پولیس کو بتایا کہ افطا ری سے قبل اس کے والد نے انکے سا تھ کسی با ت پر ڈاٹنا جس پر دونو ں کے ما بین لڑا ئی جھگڑا ہوا تو مجرو ح نے دلبر داشتہ ہو کر خو د کشی کر نے کی کو شش کر تے ہوئے پستول نکال کر خو د کو گو لی ما ر دی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جنہیں تشویشنا ک حا لت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر انکا علا ج معا لجہ جا ری ہے پولیس نے پستول اور فائر ہو نے والی خالی خول بر آ مد کر کے رپو رٹ درج کر لی ہے۔
