منشیات سمگل کرنیوالا ملزم ضمانت پر رہا
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائی کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم کوضمانت پررہا کردیا ملزم کی جانب سے عنبرین گلزار ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استعاثہ کے مطابق ملزم غلام بہادر سکنہ کبل سوات پر کو تھانہ ایکسائز پشاور نے گرفتار کرکے اس کی گاڑی سے تقریباپانچ کلوگرام چرس برآمد کی تھی ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اور فاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظور کرلی۔
