کراچی پولیس کی کارروائی، 4  رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

  کراچی پولیس کی کارروائی، 4  رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں شاہ لطیف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق گینگ اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے 3 پستول برآمد، 3 موبائل فون اور 3 پرس برآمد ہوئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق مسروقہ سامان قبضہ میں لے کر مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔