حمزہ سے حلف نہ لینا توہین عدالت، وزیراعظم ہاؤس کا صدر کوخط
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم ہاؤس نے صدر مملکت عارف علوی سے کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے روشنی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے حمزہ شہباز شریف سے حلف نہ لینا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے صدر مملکت گورنر پنجاب سے کہیں کہ وہ بطور گورنر وزیراعلیٰ حمزہ شہبازسے حلف لیں تاکہ آئینی بحران ختم ہو مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے کہا ہے کہ صدر مملکت اور گورنر پنجاب پی ٹی آئی کی قیادت کے حکم پر حمزہ شہبازشریف سے حلف نہیں لے رہے گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس سے صدر کو ایڈوائس بھجوائی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ وہ گورنرپنجاب سے کہیں کہ حمزہ شہبازسے وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں تاکہ قانونی ابہام دور ہوسکے۔
صدر کوخط
