ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا آپریشن،متعدد روڈز کلیئر

ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا آپریشن،متعدد روڈز کلیئر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کے احکامات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم اور ملتان ٹریفک پولیس کی تجاوزات کے خلاف مشترکہ کارروائی۔ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایم ڈی اے چوک،کلمہ چوک، نواں شہر چوک اور ڈیرہ اڈا چوک کے علاقوں میں روڈ کی حدود میں قائم تجاوزات کو ختم کروا کے روڈ کلیئر کروا دیا۔ علاوہ ازیں روڈ کی حدود میں غلط پارک کی گئی گاڑیوں کو لفٹر کی مدد سے ہٹوا کے مالکان کوموقع پر چلان بھی کئے گئے۔ آپریشن میں سپریٹنڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید،ٹریفک پولیس وارڈن سلیم سکندر،(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
ٹریفک پولیس اور انفورسمنٹ اسکواڈ شریک تھے۔