لاہور ہائیکورٹ،ججز کا نیا روسٹر فائنل،چار سنگل بینچ تشکیل

لاہور ہائیکورٹ،ججز کا نیا روسٹر فائنل،چار سنگل بینچ تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان)  خصو صی  ر پو رٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں گزشتہ روز سے 7 مئی تک ججز کے نئے روسٹر کا اطلاق ہو گیا۔نئے ججز روسٹر میں 2 ڈویژن جبکہ 4 سنگل(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
 بینچ تشکیل دیے گئے ہیں، پہلے ڈویژن بینچ میں جسٹس چوہدری محمد مسعود جہانگیر اور جسٹس صفدر سلیم شاہد کیسز پر سماعت کریں گے، دوسرے ڈویژن بینچ میں جسٹس محمد سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد امجد رفیق کیسز پر سماعت کرینگے، لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ میں ایک ڈویژن جبکہ تین سنگل بینچ تشکیل دیے گئے ہیں، بہاولپور بینچ میں جسٹس صادق محمود خرم اور جسٹس محمد طارق ندیم ڈویژن بینچ میں کیسز کی سماعت کرینگے، بہاولپور بینچ میں جسٹس احمد ندیم ارشد بھی سنگل بینچ میں کیسز کی سماعت کرینگے، ججز روسٹر گزشتہ روز سے 7 مئی تک ہائیکورٹ ملتان بینچ میں کیسز کی شنوائی کریگا۔
تشکیل