میپکو، تین ملازمین کو سزائیں دینے کا حکم

میپکو، تین ملازمین کو سزائیں دینے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان) نیوز ر پو رٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے3ملازمین کو (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز1978 کے تحت کاروائی کرتے ہوئے میپکو ڈی جی خان سرویلنس ٹیم کے لائن سپریٹنڈنٹ Iعبدالغفور کی شاہ صدر دین سب ڈویژن تعیناتی کے دوران بننے والے کیسز میں الزامات ثابت ہونے پر موجودہ سکیل میں ایک درجہ تنزلی اور کمپنی کو پہنچنے والے نقصان کی ریکوری کا حکم دیاہے۔ فرسٹ سب ڈویژن دنیاپور کے قائمقام میٹرانسپکٹر میپکو انوارالحق اورسابق لائن سپریٹنڈنٹ IIمحمد عادل فیاض کے موجودہ سکیل میں ایک سال کے لئے ایک، ایک درجہ تنزلی کی گئی ہے
حکم