فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، اسرائیلی مظالم کے خلاف آئی ایس او کے زیراہتمام کانفرنس، اہم شخصیات شریک
ملتان (سٹی رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف مقامی ہوٹل میں یکجہتی فلسطین کانفرنس (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
منعقد ہوئی، کانفرنس میں مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی اور سول سوسائٹی کی شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر زاہد علی کا کہنا تھا کہ مسجد اقصی تمام عالم اسلام کے لئے احترام و عقیدت کا مرکز ہے اور اس پر یہودیوں کا ناجائز قبضہ تمام عالم اسلام کے لئے باعث ننگ و عار ہے، مسجد اقصی کی آزادی کے لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو مل کر حکومت وقت سے عالمی یوم القدس کو قومی سطح پر منانے کے لئے مطالبہ کرنا چاہیے، پاکستانی حکومت کو بیانات اور مذمت کی سیاست سے باہر نکل کر مسجد اقصی کی آزادی کے لئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، اس موقع پر ڈ علامہ قاضی نادر حسین علوی،یا علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا انوار الحق مجاہد، سلیم عباس صدیقی، مظہر جاوید سیال۔راو عارف رضوی، بابو نفیس انصاری، قاری محمد افضل، قاری ایاز الحق قاسمی، مولانا وسیم عباس معصومی،، فرحت عباس ایڈووکیٹ، دلاور عباس صدیقی، حسنین احمد، مسیحی برادری کے رہنما پاسٹر یوسف سمیت دیگر نے شرکت کی
