ریلیف پیکیج ختم، غریبوں پر بجلی، ڈیزل، پٹرول بم گرانے کی تیار یاں 

ریلیف پیکیج ختم، غریبوں پر بجلی، ڈیزل، پٹرول بم گرانے کی تیار یاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز رپورٹر) غریب عوام سے سابق وزیراعظم کی جانب سے بجلی،ڈیزل اور پیٹرول کی مد میں دیا جانے والا ریلیف پیکچ ختم کرنے کا منصوبہ تیا کرلیا گیا،بجلی میں فی یونٹ 5جبکہ پیٹرول ڈیزل میں 10روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ واپس لئے جانے کی صورت میں غریب آدمی پر مہنگائی کا بوجھ بڑھے کا،ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے کاشتکار طبقہ بھی شدید متاثر ہوگا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)
سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بجلی کے بلوں پر 5روپے فی یونٹ جبکہ پیڑول و ڈیزل پر 10روپے فی لیٹر فراہم کی جانے والی سبسڈی واپس لینے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے جس کے نتیجہ میں عام آدمی پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔مذکورہ رعائیت ختم ہونے سے عام صارف کو صرف بجلی کے ماہانہ بل کی مد میں ایک ہزار سے 18سوروپے تک کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے کا جبکہ دوسری جانب ڈیز کی قیمتوں میں اضافہ سے کاشتکار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوگا کیونکہ زرعی مشینری کا تمام تر انحصار ڈیزل پر ہے اور خریف کی فصلوں کی کاست جاری ہے۔ایک اندازے کے مطابق کاشتکاروں کو خریف سیزن میں کاشتکاروں کو مذکورہ سبسڈی ختم ہونے سے کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرناہوگا۔عوامی وسماجی حلقوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے مذکورہ سبسڈی ختم نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔