میپکو، مستقل نادہندگان کیخلاف آپریشن،13کروڑ64لاکھ وصول

میپکو، مستقل نادہندگان کیخلاف آپریشن،13کروڑ64لاکھ وصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان) نیوز ر پو رٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے مستقل (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)
نادہندگان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 9ہزارسے زائدنادہندگان سے13 کروڑ64لاکھ روپے وصول کرلئے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی ہدایت پر واجبات /بقایاجات کی ادائیگیاں نہ کرنے والے ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن جاری ہے۔مارچ2022 کے دوران ملتان سرکل میں 2064نادہندگان سے3کروڑ9لاکھ روپے وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کروائے گئے۔ ڈیرہ غازی خان سرکل میں 1348 نادہندگان سے2 کروڑ52لاکھ روپے، وہاڑی سرکل میں 486 ڈیفالٹرز سے97لاکھ روپے، بہاولپور سرکل میں 1049 افراد سے ایک کروڑ روپے سے زائد، ساہیوال سرکل میں 889نادہندگان سے ایک کروڑ روپے سے زائد، رحیم یار خان سرکل میں 1181ڈیفالٹرز سے2 کروڑ29لاکھ روپے، مظفرگڑھ سرکل میں 1046 نادہندگان سے ایک کروڑ55 لاکھ روپے، بہاولنگر سرکل میں 440مستقل نادہندگان سے66لاکھ10ہزارروپے اور خانیوال سرکل میں 525 نادہندگان سے45لاکھ 40ہزارروپے وصول کئے گئے۔
وصول