آئندہ الیکشن میں پھر جیت پی ٹی آئی کی ہوگی، جاوید اقبال 

آئندہ الیکشن میں پھر جیت پی ٹی آئی کی ہوگی، جاوید اقبال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہاہے کہ  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)
خان نے 26سال مسلسل جدوجہد کرکے پارٹی کو مضبوط اور فعال بنایا، عوامی مقبولیت میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی ثانی نہیں، آج پاکستان تحریک انصاف 22 کروڑ عوام کی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے، آئندہ انتخابات میں ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ اپنی رہائشگاہ پر ملک سفیان ایڈووکیٹ، چوہدری انصر اقبال وڑائچ، شبیر خان بنگش، تنویر کھرل، ملک نواز ودیگر کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے26ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی جدوجہد صرف اور صرف عوام کی خدمت کی سیاست ہے، 13 جماعتیں مل کر اپنے بیانیے نظرانداز کرکے عمران خان کے خلاف متحد ہوئیں لیکن انتخابات میں 13 جماعتوں کو عوام بری طرح مسترد کریں گے، انہوں نے کہاکہ آنے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کامیاب ہوگی، 13 جماعتوں کی حکومت نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، لوڈشیڈنگ، ڈیزل بحران نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں اور اب عمران خان کے دور کو یاد کررہے ہیں، اس موقع پر انہوں نے ملکی ترقی و سلامتی کے لیے خصوصی دعاکی۔
دعائیں