ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،ہسپتال کے باہر کوڑا کرکٹ کا کنٹینر، بیماریاں بے قابو
ملتان (سپیشل رپورٹر)ویسٹ مینجمنٹ کی نااہلی گلگشت کالونی میں کوڑا کرکٹ کا کنٹینر ہسپتال کے باہر رکھ دیا. (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)
تعفن سے بیماریاں پھیلنے لگیں تفصیل کے مطابق گلگشت کالونی میں ہلال احمر ہسپتال کے باہر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کوڑا کرکٹ رکھنے کے لئے کنٹینر رکھ دیا جو ہسپتال کے عملے. مریضوں اور اہل علاقہ کے لیے وبال جان بن گیا. تعفن سے سانس لینا دوبھر ہو گیا. مختلف اقسام کی موذی بیماریاں جنم لینے لگیں اہل علاقہ کے مطابق گندگی کے باعث گزرنا مشکل ہو گیا ہے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افسران کو متعدد بار شکایات کی گئیں لیکن ان کے کان میں جوں تک نہ رینگی. انہوں نے کہا کہ اگر کنٹینر کو فوری ہٹایا جائے وگرنہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا دریں اثنا گلگشت سپورٹس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلے میں وفد ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرے گا اور مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کرے گا. اجلاس میں محمد اظہار علی عباسی. سید اطہر حسنین. طاہر خاکسار. ارشد علی. عامر علی. حافظ عثمان گجر ودیگر عہدے داروں نے شرکت کی۔
بے قابو
