راجن پور، ڈی پی او کا نوٹس، صحافی تشدد کیس میں ملوث دو ملزمان گرفتار
راجن پور(نامہ نگار، تحصیل رپورٹر)ڈی پی او کے نوٹس پر صحافی پر تشدد کرنے والے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتارکر لیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چند افراد کی جانب سے(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)
صحافی عمر حیات پر تشدد کیا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے سوشل میڈیا ہر تصاویر آنے پر صحافی برادری سراپا احتجاج بن گئی ڈی پی او راجن پور محمد افضل کی جانب سے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہو ئیملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سٹی جام پور کی کاوشوں سیملزمان کو فوٹیجز اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی بدولت شناخت کر کے گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت عادل محمد اور عمران کے نام سے ہوئی ہے اس موقع پر ڈی پی او نے کہاکہ صحافیوں سمیت دیگر تمام شہریوں کو انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہیکسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
گرفتار
