معذرت پر معذرت، مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر ہائیکورٹ کے تیسرے بینچ نے بھی سماعت سے معذرت کرلی

معذرت پر معذرت، مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر ہائیکورٹ کے تیسرے ...
معذرت پر معذرت، مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر ہائیکورٹ کے تیسرے بینچ نے بھی سماعت سے معذرت کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان  آن لائن) مریم نواز کی عمرہ ادائیگی کیلئے  پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے تیسرے بینچ نے بھی سماعت سے معذرت کرلی ۔

مریم نواز کی درخواست کی فائل آج ہی لاہور ہائیکورٹ کے تیسرے بینچ کو بھیجی گئی تھی  بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس اسجد جاوید شامل تھے جہاں  جسٹس اسجد جاوید نے بھی  سماعت سے معذرت  کر لی ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بینچ کو  مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی سے متعلق درخواست کی فائل بھیجی گئی تھی جہاں جسٹس فاروق حیدر نے سماعت سے معذرت کرلی تھی ۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواست کی سماعت کیلئے فائل  سب سے پہلے  جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس شہباز علی رضوی پر مشتمل بینچ کو دی گئی تھی ۔ 

 بینچ نے ریمارکس دیے تھے کہ مریم نواز کے کیس کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ نے کی تھی لہذا بہتر  ہے وہی بینچ مریم کی اس درخواست کی بھی سماعت کرے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -