کراچی یونیورسٹی میں کامرس کیمپس کے قریب وین میں دھماکہ ، 4 افراد جاں بحق

کراچی یونیورسٹی میں کامرس کیمپس کے قریب وین میں دھماکہ ، 4 افراد جاں بحق
کراچی یونیورسٹی میں کامرس کیمپس کے قریب وین میں دھماکہ ، 4 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی یونیورسٹی میں کامرس کیمپس کے قریب دھماکہ ہوا  ، دھماکے سے 2 چینی خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق  ہو گئے ۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے مطابق  کیمپس سیکیورٹی انچارج کے مطابق باہر سے آنے والی وین اساتذہ کی وین سے ٹکرا گئی اور پھر باہر سے آنے والی گاڑی میں  دھماکہ ہوا ،  دھماکے میں 4 افراد جاں بحق 3  زخمی ہوئے ، جاں بحق افراد میں ڈرائیور اور دو چینی خواتین سمیت 3 چینی اساتذہ شامل ہیں ۔    

نجی ٹی وی "اے آر وائی" کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ نے  کہا کہ دھماکہ ای آئی ڈی کا تھا ، دھماکے میں تین سے ساڑھے تین  کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، گاڑی پر بال بیرنگ اور بارودی مواد کے نشانات موجود ہیں ، گاڑی روز اسی وقت پر آتی جاتی ہے ،  جاں بحق غیر ملکیوں سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں ۔باہر سے آنے والی گاڑی کا نمبر ٹریس کیا جا رہا ہے ۔

 ادھر  ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے تصدیق کی  کہ کراچی یونیورسٹی میں دھماکہ چینی لینگویج انسٹی ٹیوٹ کی وین میں ہوا  ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -