کراچی کی دعا زہرہ کالاہور کی عدالت میں بیان ریکارڈ کر لیا گیا، کیا کہا؟ جانئے

کراچی کی دعا زہرہ کالاہور کی عدالت میں بیان ریکارڈ کر لیا گیا، کیا کہا؟ جانئے
کراچی کی دعا زہرہ کالاہور کی عدالت میں بیان ریکارڈ کر لیا گیا، کیا کہا؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں کراچی سے مبینہ اغوا ہونے والی لڑکی دعا زہرہ نے اپنا بیان ریکارڈ کر ادیا، دعا کا کہنا تھا کہ میری عمر 18برس ہے اور میں بالغ ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق دعا زہرہ اور اس کے شوہر کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا ، عدالت نے لڑکی کے شوہر کو کمرہ عدالت سے باہر نکال کر لڑکی کا بیان ریکارڈ کیا جس میں دعا کا کہنا تھا کہ اپنی مرضی سے کراچی سے لاہور آئی مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا۔عدالت نے لڑکی کا بیان سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا کہ دعازہرہ کو اس کی مرضی کیخلاف دارالامان نہ بھیجا جائے ،دعا کو آزاد کرتے ہیں اس کی مرضی جہاں چاہے رہے ، عدالت نے دعا کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت دے دی ۔