"کعبے کس منہ سے جاؤگے امپورٹڈ" شاہ محمود قریشی کا وزیراعظم اور وفد پر طنز

"کعبے کس منہ سے جاؤگے امپورٹڈ" شاہ محمود قریشی کا وزیراعظم اور وفد پر طنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کےنائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم شہباز شریف کے وفد کے ہمراہ عمرے پر جانے کے حوالے سے طنز  کیا ہے۔ 

اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ "امپورٹڈ وزیراعظم کے ہمراہ عمرہ پر جانے والوں کی طویل فہرست قابلِ تشویش بات ہے۔ ملک کے معاشی حالات جانتے ہوئے بھی سرکاری خرچے پر عیاشی انکی بے شرمی اور لاپرواہی کی عکاس ہے۔کعبے کس منہ سے جاؤگے امپورٹڈ ،شرم تم کو"۔

خیال  رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 28 اپریل کو اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے ۔

مزید :

قومی -