شازیہ مری نے تحریک انصاف دور میں نکالے گئے ساڑھے 8لاکھ شہریوں کو دوبارہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کا عندیہ دے دیا

شازیہ مری نے تحریک انصاف دور میں نکالے گئے ساڑھے 8لاکھ شہریوں کو دوبارہ ...
شازیہ مری نے تحریک انصاف دور میں نکالے گئے ساڑھے 8لاکھ شہریوں کو دوبارہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کا عندیہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے تحریک انصاف کی حکومت کے دوران بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے گئے ساڑھے 8لاکھ شہریوں کو دوبارہ پروگرام میں شامل کرنے کا عندیہ دے دیا۔نیوز ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق شازیہ عطا مری کا کہنا تھا کہ ”سابق حکومت نے مختلف وجوہات کی بنیاد پر، جن میں غیرملکی سفر، ہنگامی بنیادوں پر شناختی کارڈ بنوانا، پاسپورٹ بنوانا، ٹیلی فون کا بل مقررہ حد سے زیادہ ہونا یا نام پر گاڑی رجسٹرڈ ہونا وغیرہ شامل تھیں، ساڑھے 8لاکھ سے زائد لوگوں کو پروگرام سے نکالتے ہوئے ان کے کارڈ بلاک کر دیئے تھے۔

شازیہ عطا مری نے کہا کہ ”ہم نے طے کیا ہے کہ ایسے تمام کیسز کو دوبارہ کھولیں گے اور لوگوں سے معلومات لے کر ان کی تصدیق کرکے کوشش کریں گے کہ ضرورت مندوں کو دوبارہ پروگرام میں شامل کیا جائے۔“ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ”کارڈ بلاک یا پروگرام سے نکالے جانے کے علاوہ وہ شہری بھی جو حالیہ سروے کے بعد پروگرام میں شامل نہیں ہوسکے، اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8171پر بھیج دیں۔ ہم ان کی درخواست پر بھی نظرثانی کرکے انہیں پروگرام میں شامل کرنے پر غور کریں گے۔

مزید :

قومی -