سکائی ڈائیورز کی ایک جہاز سے دوسرے میں سوار ہونے کی کوشش کا خوفناک انجام

سکائی ڈائیورز کی ایک جہاز سے دوسرے میں سوار ہونے کی کوشش کا خوفناک انجام
سکائی ڈائیورز کی ایک جہاز سے دوسرے میں سوار ہونے کی کوشش کا خوفناک انجام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں دو سکائی ڈائیورز نے دنیا میں پہلی بار فضاء میں ایک جہاز سے چھلانگ لگا کر دوسرے جہاز میں سوار ہونے کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی تاہم یہ کوشش ایک طیارے کی تباہی کا سبب بن گئی۔ میل آن لائن کے مطابق 48سالہ لوک ایکنز اور 39سالہ اینڈی فرنگٹن معروف سکائی ڈائیورز ہیں جو قبل ازیں متعدد بار جہاز سے چھلانگ لگا چکے ہیں 

ایکنز اور اینڈ دونوں کزن بھی ہیں۔ انہوں نے دو چھوٹے طیارے لیے اوران میں سے ایک ایک طیارے میں بیٹھ کر 12ہزار فٹ کی بلندی پر چلے گئے۔ ان کا منصوبہ تھا کہ دونوں اپنے اپنے طیارے سے چھلانگ لگائیں گے اور پیراشوٹ کے ذریعے دوسرے طیارے میں سوار ہوں گے، یعنی ایکنز اینڈی کے طیارے میں سوار ہو گا اور اینڈی ایکنز والے طیارے میں۔ دونوں نے جب چھلانگ لگائی تو ان میں سے ایک کامیاب سے دوسرے جہاز میں سوار ہو گیا لیکن اس سے قبل کہ دوسرا سکائی ڈائیور دوسرے طیارے میں سوار ہوتا، یہ طیارہ بے قابو ہو گیا اور ناک کے بل سیدھا زمین کی طرف گرنا شروع ہو گیا۔

 دیکھتے ہی دیکھتے زمین پر گرکر تباہ ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ طیارہ امریکی ریاست ایریزونا کے صحرا میں گر کر تباہ ہوا۔ اس واقعے میں خوش قسمتی سے طیارے کا پائلٹ اور سکائی ڈائیور دونوں محفوظ رہے۔ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے اس واقعے پر کہا گیا ہے کہ اتھارٹی اس طرح کے سٹنٹ کی کبھی اجازت نہیں دیتی اور اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -