لڑکی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل، بس کنڈکٹر کو گرفتار کر لیا گیا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے بس کنڈکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کرناٹک کے شہر مینگلورو سے ایک خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں خاتون اس بس کنڈکٹر کو ایک بس سٹاپ پر وارننگ دے رہی تھی کہ اگر آئندہ اس نے خاتون کی بیٹی کو ہراساں کیا تو وہ پولیس کو رپورٹ کر دے گی۔
رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 21سالہ منجو ناتھ نامی ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق ضلع بنگال کوٹ کے گاؤں لنگاپورا سے ہے اور وہ مینگلورو میں بس کنڈکٹر کی ملازمت کرتا ہے۔ ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔