عمران خان نے آج کے دن سیاسی جماعت نہیں تحریک کی بنیاد رکھی، سردار تنویر الیاس

عمران خان نے آج کے دن سیاسی جماعت نہیں تحریک کی بنیاد رکھی، سردار تنویر الیاس
عمران خان نے آج کے دن سیاسی جماعت نہیں تحریک کی بنیاد رکھی، سردار تنویر الیاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار تنویرالیاس خان نے کہا ہے  کہ آج کے دن عمران خان نے انصاف، خودداری اور معاشرے کے کمزور طبقات کو اوپر اٹھانے کے لیے ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ تحریک کی بنیاد رکھی تھی۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے 26 ویں یوم تاسیس کے حوالے  سے  خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ طویل سیاسی جدوجہد میں تحریک انصاف کی لیڈرشپ اور کارکنان نے اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے بے مثال جانی اور مالی قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان کو ایک حقیقی فلاحی ریاست بنانے، معاشی خودکفالت کی راہ پر گامزن کرنے اور رسول اللہ ﷺ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی کفالت کا ایک نظام وضع کیا تاکہ کوئی بھی پاکستان میں بھوکا سوئے اور نہ سائبان کے بغیر رہے۔

انہوں نے کہا کہ  عمران خان نے لٹے پٹے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں ہم نے ایک مضبوط اور خوددار پاکستان کی تعمیر کی۔ ایسا پاکستان جس میں محض مافیا کا راج نہ ہو بلکہ تمام طبقات کے حقوق اور مفادات کا تحفظ ہو۔ میں عمران خان کو کامیاب اور بے مثال سیاسی جدوجہد پر مبارک باد پیش کرتاہوں اور اس عزم کا اظہار کرتاہوں کہ ہم ان  کی اس جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔