"میگھن شہزادہ ہیری کو کسی اور کیلئے چھوڑ دے گی " سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشگوئی
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیشگوئی کی ہے کہ میگھن مارکل اپنے شوہر برطانوی شہزادے ہیری کو کسی اور شخص کیلئے چھوڑ دیں گی۔
ایک انٹرویو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شہزادہ ہیری بیوی کے نیچے لگا ہوا ہے، وہ اتنا نیچے لگا ہوا ہے کہ میں نے آج تک کسی کو ایسے نہیں دیکھا، میں میگھن کا کوئی پرستار نہیں ہوں، مجھے لگتا ہے کہ بیچارے ہیری کو ناک سے پکڑ کر گھسیٹا جا رہا ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی شادی ختم ہوجائے گی؟ اس پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ شادی ختم ہوجائے گی، میگھن کسی اور شخص کیلئے شہزادہ ہیری کو چھوڑ دیں گی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اچھی پیشگوئی کرسکتے ہیں اور انہوں نے جس بھی چیز کے بارے میں پیشگوئی کی ہے اس کا انجام بہت ہی برا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہزادہ ہیری اپنے ملک کیلئے بے عزتی کا باعث بن رہے ہیں، ملکہ برطانیہ کو چاہیے کہ انہیں ان سے تمام شاہی القابات چھین لیں اور ان پر واضح کردیں کہ دوبارہ ہمارے پاس نہ آنا۔
