منکی پوکس کیسے پھیلتا ہے ، پاکستان میں ویکسین ہے یا نہیں ؟ نگران وزیر صحت پنجاب نے تفصیلات شیئر کر دیں

منکی پوکس کیسے پھیلتا ہے ، پاکستان میں ویکسین ہے یا نہیں ؟ نگران وزیر صحت ...
منکی پوکس کیسے پھیلتا ہے ، پاکستان میں ویکسین ہے یا نہیں ؟ نگران وزیر صحت پنجاب نے تفصیلات شیئر کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں منکی پوکس کے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ منکی پوکس کو ٹیسٹ کرنے کی سہولت موجود ہے، پاکستان میں فی الوقت منکی پوکس کی ویکسین نہیں۔

"جیو نیوز "سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ بیرون ملک سے ویکسین کے لیے انتظامات کر لیں گے، منکی پوکس تاحال وباء کی شکل میں نہیں، پرائیوٹ لیبز میں منکی پوکس ٹیسٹ کی سہولت نہیں۔ منکی پوکس مریض کو ہاتھ لگانے سے پھیلتا ہے، ایئر پورٹ پر ڈاکٹرز کی ٹیم مقرر کردی ہے، ٹیم بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا بخار چیک کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا  کہ چلڈرن اور جنرل اسپتال میں آئسولیشن وارڈز بنا دیئے ہیں، 9 سے 15 سال کے بچے منکی پوکس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔