اغوا ء ہونیوالا بچہ چار روز بعد مسافر وین سے بازیاب، ملزمہ کو گرفتار کرلیاگیا

اغوا ء ہونیوالا بچہ چار روز بعد مسافر وین سے بازیاب، ملزمہ کو گرفتار کرلیاگیا
اغوا ء ہونیوالا بچہ چار روز بعد مسافر وین سے بازیاب، ملزمہ کو گرفتار کرلیاگیا
کیپشن: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ(ویب ڈیسک) پولیس نے 4 روز قبل اغواء کیے جانے والے 14 ماہ کے بچے کو ایک مسافر وین سے بازیاب کروا لیا۔

 ایس ایچ او تھانہ صدر افتخار ملکانی کے مطابق اغواء ہونے والے 14 ماہ کے بچے کو سلطان کالونی کے قریب ایک مسافر وین سے بازیاب کروا لیا گیا، ملزمہ بچے کو دوسری جگہ منتقل کر رہی تھی جس دوران گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس ایچ او کے مطابق ملزمہ 4 روز تک مغوی بچے عبدالحنان کو لے کر مختلف مقامات پر سفر کرتی رہی۔ایس ایچ او تھانہ صدر افتخار ملکانی نے یہ بھی بتایا ہے کہ مغوی بچے کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔