لاہور کو  ای سی او ٹورازم کیپٹل 2027کا اعزاز مل گیا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پیغام تشکر 

لاہور کو  ای سی او ٹورازم کیپٹل 2027کا اعزاز مل گیا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ...
لاہور کو  ای سی او ٹورازم کیپٹل 2027کا اعزاز مل گیا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پیغام تشکر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور پنجاب کے لیے قابلِ فخراور تاریخی لمحہ،لاہور کے لیے ای سی او”ٹورازم کیپٹل 2027“کا اعزازہے-

وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام تشکر کااظہارکیاہے-وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ ترکیہ کے شہر ارضروم میں 6ویں ای سی او ٹورازم وزارتی اجلاس میں تاریخی ورثے اور محبتوں کے شہر لاہور کو”ٹورازم کیپٹل 2027“قرار دے دیا گیا ہے۔شاندار تاریخی ورثے، رنگا رنگ ثقافت اور بے پناہ صلاحیتوں کے ساتھ، لاہور دنیا کے استقبال کے لیے تیار ہے-

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ ای سی او ٹورازم کیپٹل 2027 کی حیثیت سے لاہور عالمی منظرنامے پر روشن مرکز ہونے جا رہا ہے۔لاہور کو ٹورازم کیپٹل 2027 منتخب کرنے پر ای سی او  ممالک کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں -ای سی او کے اعتماد، حمایت اور تعاون کے ساتھ ہم پاکستان، پنجاب اور لاہور کے حسن کو دنیا کے سامنے لے کر آئیں گے-