لنکن پریمیئر لیگ سے کھلاڑیوں کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں میں مدد ملے گی، محمد حفیظ

لنکن پریمیئر لیگ سے کھلاڑیوں کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں میں مدد ملے گی، ...

کولمبو (آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ سری لنکن پریمیئر لیگ کھیلنے سے پاکستانی کھلاڑیوں کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تےارےوںمیں مدد ملے گی۔ محمد حفیظ نے کہا کہ قومی ٹیم کے بیشتر کھلاڑی لیگ کھیلنے کیلئے سری لنکا میں موجود ہیں جبکہ ہم نے حال ہی میں سری لنکا کا طویل دورہ کیا ہے جس سے کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگی حاصل ہوئی ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی خامیاں دور کرنے میں مدد ملی ہے جس کا یقینا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بہت فائدہ ہوگا ۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ہر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے تاہم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے نتائج کے بارے میں پیش گوئی کرنا مشکل ہوتا ہے لہذا میں وقت سے قبل کوئی دعویٰ نہیں کرونگا ۔محمد حفیظ نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کپتان ہونے کے باوجود میں ٹیسٹ کرکٹ کا مداح ہوں ‘ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نے شائقین کو بہترین تفریح مہیا کی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی