انڈر 19 ورلڈ کپ کا فائنل، آج آسٹریلیا اور بھارت آمنے سامنے

انڈر 19 ورلڈ کپ کا فائنل، آج آسٹریلیا اور بھارت آمنے سامنے

ٹاﺅنسولی (نیٹ نیوز) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا فائنل آج آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ٹونی آئرلینڈ سٹیڈیم ٹاﺅنسولی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ولیم بوسسٹو کی قیادت میں چوتھی بار ٹائٹل کے حصول کیلئے میدان میں اترے گی۔ میزبان آسٹریلیا تین بار جونیئر ورلڈ کپ جیت چکی ہے، 1987-88 کے افتتاحی ورلڈ کپ میں کینگروز نے پاکستان کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، 2001-02 میں کھیلے گئے عالمی کپ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو شکست دی جبکہ 2009-10 میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر تیسری بار چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ بھارتی ٹیم انمکت چاند کی قیادت میں میدان میں اترے گی، بھارت کو دو مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے تاہم آسٹریلیا کو ہوم گراﺅنڈ کا ایڈوانٹیج حاصل ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی