سری لنکا پریمیئر لیگ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے

سری لنکا پریمیئر لیگ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے

کولمبو (اے پی پی) سری لنکا پریمیئر لیگ میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا پریمیئر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جاری ہیں اور اس سلسلے میں آج پہلا میچ نگناہیرا نگس اور اتھورا ردراس کے درمیان آر پریماداسا سٹیڈیم کولمبو میںکھیلا جائے گا، نگنا ہیرا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے اور اتھورا ردراس ساتویں نمبر پر ہے۔ دوسرا میچ روہونا رائلز اور ویامبا یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، ویامبا یونائیٹڈ کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ روہونا رائلز پانچویں نمبر پر ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی