لنکن لیگ،ناصرجمشید کی شاندار بیٹنگ،روہنانے بسناکو ہرادیا

لنکن لیگ،ناصرجمشید کی شاندار بیٹنگ،روہنانے بسناکو ہرادیا

کولمبو(نیٹ نیوز)سری لنکن پریمئیر کرکٹ لیگ میں روہنا رائلز نے بسناہیراکرکٹ ڈنڈی کو 4وکٹوں سے ہرادیا ۔بسناکرکٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 123رنز بنائے۔بلے باز بورگس 40رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔دلشان تلکارتنے نے 31رنز بنائے۔روہنا رائلز کی جانب سے وہاب ریاض نے 2اور ایک وکٹ پریرا نے حاصل کی ۔جواب میں کھیلتے ہوئے روہنا رائلزنے 124رنز کا ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ناصرجمشید نے 46گیندوں پر 3چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 51رنز کی اننگز کھیلی۔فنچ نے 28رنز بنائے۔بسناکے محموداللہ نے 3، رنگنا ہیراتھ نے 2جبکہ دلشان نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ناصر جمشید میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی