پیٹرسن کا ورلڈ ٹی ٹونٹی کے دوران بڑے نشریاتی ادارے سے بطور مبصر معاہدہ

پیٹرسن کا ورلڈ ٹی ٹونٹی کے دوران بڑے نشریاتی ادارے سے بطور مبصر معاہدہ

لندن (نیٹ نیوز) سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے دوران بڑے نشریاتی ادارے سے بطور مبصر معاہدہ کر لیا۔ جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے بلے باز کیون پیٹرسن کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے انگلش ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا جبکہ پیٹرسن نے دیگر فارمیٹس کے لئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ پیٹرسن اپنے سابق ساتھیوں کے ہمراہ ٹی وی پر میچز کے دوران تبصرہ کریں گے۔ ای ایس پی این سٹار ٹی وی کے مینجنگ ڈائریکٹر پیٹر ہوٹن نے ایک بیان میں کیون پیٹرسن کے ساتھ معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیون پیٹرسن کے ساتھ معاہدے کے بعد ہمارے کرکٹ ماہرین کی تعداد میں ایک اچھا اضافہ ہوا ہے اور امید ہے کہ ناظرین اس سے لطف اندوز ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی