جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی

جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی

ٹاﺅنسولی (اے پی پی) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ کیوی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جنوبی افریقہ نے ہدف 15 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہفتہ کو اینڈیور پارک ٹاﺅنسولی میں کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ول ینگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا۔ کیوی ٹیم جنوبی افریقی باﺅلرز کو جم کر نہ کھیل سکی اور 36.5 اوورز میں 90 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، کارنر نینس نے سب سے زیادہ 21 رنز بنائے، جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈیوڈ رہوڈا نے چار، کیلون سیوج نے تین اور جین فرینکلن نے دو وکٹیں حاصل کیں، پروٹیز نے 91 رنز کا ہدف بآسانی 14.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کوئنٹن ڈی کک نے 50 رنز کی عمدہ اننگزکھیلی، کیلون سیوج کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی