آسٹریلوی شہر ٹاؤنزویل، پولو گراؤنڈ کراچی اور منٹو پارک لاہور میں مماثلت

آسٹریلوی شہر ٹاؤنزویل، پولو گراؤنڈ کراچی اور منٹو پارک لاہور میں مماثلت

 ٹاو¿نز ویل،کوئنزلینڈ (نیٹ نیوز) ٹاو¿نزویل میں آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ کے دوران ایک ہی وسیع گراو¿نڈ میں کئی میچز بیک وقت کھیلے جارہے ہیں، یہ منظر دیکھ کر کراچی کے پولو گراو¿نڈ اور لاہور کے منٹو پارک کی یاد تازہ ہوجاتی ہے کیونکہ ان میں مماثلت ہے کہ وہاں بھی ایک وقت میں کئی ٹیمیں ایکشن میں ہوتی ہیںآئی سی سی نے اس ٹورنامنٹ کی میزبانی مقامی آرگنائزرز کو دے رکھی ہے۔ٹاو¿نز ویل کے اینڈیور پارک میں ساتھ جڑے دو گراو¿نڈز میں چار ٹیمیں ایکشن میں تھیں۔فیلڈ ون میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز جبکہ فیلڈ ٹو میں پاکستان اور بنگلہ دیشی ٹیمیں کلاسیفکیشن میچ کھیل رہی تھیں۔ پہاڑوں کے درمیان گھرے اس شہر کا مین کرکٹ گراو¿نڈ ٹونی آئرلینڈ اسٹیڈیم ہے جس میںآج فائنل ہونا ہے جبکہ انڈیور پارک میں عارضی ٹینٹ لگا کر میچ کرائے جارہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی