ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دورہ بھارت کیلئے ٹیم کے انتخاب میں معاون ثابت ہوگا ،کامران

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دورہ بھارت کیلئے ٹیم کے انتخاب میں معاون ثابت ہوگا ،کامران

کولمبو (نیٹ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی بھارت کے دورے کیلئے ٹیم کے انتخاب میں معاون ثابت ہوگا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم میں واپسی پر بہت خوش ہوں اور سلیکٹرز کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف کھیلنا اور عمدہ کارکردگی میری ہمیشہ سے خواہش رہی ہے اور اس دورے میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میری تمام تر توجہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز پر مرکوز ہے کیونکہ طویل عرصے کے بعد ٹیم میں واپسی کا مجھ پر دباﺅ ہے ۔کامران اکمل نے کہا کہ میں نے سری لنکن لیگ کے بعد آئی پی ایل کھیلنے کا خواہشمند ہوں ‘پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں عدم شرکت سے شائقین کرکٹ اداس ہیں جس کا بھارتی حکام کو احساس کرنا چاہیے ۔کامران اکمل نے کہا کہ سری لنکن لیگ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں اور اسے آسٹریلیا اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھی جاری رکھنا چاہتا ہوں ‘تمام تر الزامات اور تنازعات کے باوجود میں نے اپنی توجہ کھیل پر مرکوز رکھی جس کے باعث آج ٹیم کا حصہ ہوں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی