ہیون اوپن،کیرولین سیمی فائنل میں انجری کا شکار ہوگئیں

ہیون اوپن،کیرولین سیمی فائنل میں انجری کا شکار ہوگئیں

 کنیکٹی کٹ( ٓن لائن)کیرولین ووزنیاکی جمعہ کو نیوہیون اوپن میں ماریا کیریلنکو کیخلاف اپنے سیمی فائنل میچ سے گھٹنے کی انجری کے باعث ریٹائر ہوگئیں جس کے بعد مسلسل پانچواں ٹائٹل جیتنے کی ان کی کوشش رائیگاں چلی گئی ہے ۔ ووزنیاکی جمعرات کو سلواکیا کی ڈومنیکا سیبول کووا کیخلاف کوارٹر فائنل مقابلے کے دوران دایاں گھٹنا زخمی کر بیٹھی تھیں ۔ وہ کیریلنکو سے پہلا سیٹ 7-5سے ہار گئی تھیں جب انہوں نے ٹرینر کو بلوایا۔ووزنیاکی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں بتایا گیا تھا کہ غالباً ان کی انجری سنگین نوعیت کی نہیں ہے جس کے بعد انہوں نے کھیلنے کو ترجیح دی تاہم پہلے سیٹ میں انہیں مشکل پیش آئی اور انہوں نے پیر سے شروع ہونیوالے یو ایس اوپن کی تیاری کے لئے اپنی ٹانگ کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ۔ووزنیاکی کو نیوہیون میں اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جہاں وہ چارمرتبہ کی دفاعی چمپئین رہ چکی ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی