ایشیاءنیٹ بال ، پاکستان کی ادھوری ویمن ٹیم سری لنکا روانہ

ایشیاءنیٹ بال ، پاکستان کی ادھوری ویمن ٹیم سری لنکا روانہ

 کراچی(آن لائن) ایشیا نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان ویمن نیٹ بال کی ادھوری ٹیم سری لنکا روانہ ہوگئی ، ایشیاءنیٹ بال چیمپئن شپ ہفتے کے روز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے مسائل میں گھری12 رکنی ٹیم کے کچھ کھلاڑی روانہ ہوگئے لیکن چار کھلاڑی فنڈز کی عدم دستیابی کی بناءپر نہ جاسکیں سری لنکا میں جانے والے آٹھ کھلاڑیوں اور ایک آفیشل نے اخراجات کا انتظام فیڈریشن کے ساتھ مل کر اپنے طور پر کیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی