قومی ٹیم کے6کھلاڑی شارجہ پہنچ گئے
لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان آسٹریلیا سیریز میں شرکت کرنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم براستہ دوبئی شارجہ پہنچ گئی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم شارجہ روانہ ہونے کے لیے جب لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچی توکھلاڑیوں نے میڈیا سے کسی قسم کی گفتگو کرنے سے گریز کیا .پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آغاز 28 اگست کو ہو گا.پہلے ون انٹر نیشنل میں دونوں ٹیمیں شارجہ کرکٹ گراﺅنڈمیں مدمقابل ہوں گی. قومی کرکٹ ٹیم کے چھ کھلاڑی جنید خان،انور علی،اسد شفیق، اظہر علی،عمران فرحت،اعزاز چیمہ،کوچ ڈیو واٹمور، منیجر نوید اکرم سمیت 15رکنی اسکواڈ لاہور سے روانہ ہوا ہے جبکہ شاہد آفریدی 26 اگست کو کراچی سے روانہ ہوں گے.