سپر فٹبال کپ، بارسلونا نےرئیل میڈرڈ کو ہرادیا

سپر فٹبال کپ، بارسلونا نےرئیل میڈرڈ کو ہرادیا

بارسلونا (آئی این پی ) سپر فٹبال کپ کے فرسٹ لیگ میں بارسلونا نے رئیل میڈرڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی ۔ میچ کا فرسٹ ہاف سخت مقابلے کے بعد بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم سیکنڈ ہاف میں ریال میڈرڈ کے سٹار سٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے پہلا گول کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی ۔ بارکا کی جانب سے پیڈرو نے گول کر کے حساب برابر کیا ۔ لوئنل میسی نے پنلٹی پر گول کرنے کے بعد ٹیم کی برتری دو صفر کر دی جس کے بعد زاوی نے بھی شاندار ہٹ لگا کر برتری تین صفر کی جو آخر تک برقرار رہی ۔ کھیل کے آخری لمحات میں اینجل ڈی ماریہ نے سکور کیا تو کیا لیکن ریال میڈرڈ کو فتح نہ دلا سکا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی