انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے 28 اگست کو کھیلا جائیگا

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے 28 اگست کو کھیلا جائیگا

ساﺅتھمپٹن (اے پی پی) انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 28 اگست کو ساﺅتھمپٹن میں مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ 31 اگست ، چوتھا 2 ستمبر اور پانچواں 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا، واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ نے 2-0 سے کامیابی حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی