قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج شروع ہوگا
لاہور (اے پی پی) فیفا فیئر پلے ڈے کے سلسلہ میں پاکستان میں انٹرنیشنل میچز کی تیاری کیلئے قومی فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ آج فٹ بال ہاﺅس لاہور میں شروع ہوگا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے میڈیا منیجر آغا اجمل کے مطابق کیمپ میں 25 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔